پشاورہائیکورٹ میں X ٹوئٹرکی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا

جمعرات 21 مارچ 2024 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) پشاورہائیکورٹ میں X ٹوئٹرکی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی نے کی عدالت نے وفاقی حکومت, پی ٹی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیادرخواست گزار نعمان محب کاکاخیل ایڈوکیٹ نے کہا کہ( Xٹوئٹر)کو بلاک کیا گیا لیکن وجہ نہیں بتایا کہ کیو بند کیا گیا۔

حکومت اور پی ٹی اے کی جانب سے ( Xٹوئٹر)پر پابندی غیرقانونی ہے عوام کو انفارمیشن سے روکا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس وقار احمد نے استفسارکیا کہ باقی سوشل میڈیا ایپ تو بند نہیں ہے اس کو کیو بند کیا گیا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ یہ صدر پاکستان, وزیراعظم, سیاسی رہنما, صحافی اور دیگر شہری بھی استعمال کرتے ہیں۔ جسٹس وقار احمدنے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے تو اس پر آرڈر جاری کیا ہی,اب آپ کیا چاہتے ہیںدرخواست گزار وکیل نے جواب دیا کہ سندھ ہائیکورٹ کا تو صوبے کی حد تک ہی, عدالت اس صوبے کے لئے بھی آرڈر جاری کریں۔

جسٹس وقار احمد نے کہا کہ یہ تو وفاقی حکومت نے کیا ہی, سندھ ہائیکورٹ آرڈر تو پورے ملک کے لئے ہیں پھر۔عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔