ج*24 گھنٹوں میں صرف 2گھنٹے بجلی کی فراہمی ، جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ

جمعرات 21 مارچ 2024 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی رہنما وں نے کہا کہ رمضان المبارک کی مقدس ماہ میں کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کلی خزاں ودیگر ملحقہ علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ نے شدت اختیار کر لیا گیا ہے 24 گھنٹوں میں صرف 2گھنٹے بجلی کی فراہمی کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کلی خزاں کے عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کلی خزاں ودیگر ملحقہ علاقوں میں بجلی بحران کا نوٹس لیں بظاہر واپڈا محکمہ نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اعلانات کو ہوا میں اڑا دیا عوام افطاری اور سحری میں واپڈا کے ظالم حکام کے لیے بدعائیں دے رہے ہیں ان خیالات اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی سنیر نایب امیر مولانا عبدالمنان سعادت نایب امیر سوئم مولانا عبدالباقی نایب چہارم مولانا عبدالرزاق مولانا مفتی دین محمد سرپرست اعلی مولانا محمد صادق مولانا مفتی عبدالوہاب مولانا شیخ الحق حاجی محمد سلیمان جتک قاری شاہ محمد حاجی امیر محمد خان کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفار جنرل سیکرٹری سوئم مولانا مفتی عبدالستا ر ناظم چہارم مولانا نصیب اللہ حقانی مولانا کلیم اللہ سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ظفر اللہ جتک سید گل آغا محمد قسیم خان گل آغا ناظم مالیات مولانا عبدالعلی معاون ناظم مالیات مولانا شیر محمد حقانی مولانا عبدالرحیم مولانا مفتی محمد سلیمان مولانا امین اللہ امین مولانا حافظ محی الدین مولانا قاری عبدالخالق مولانا عبد اللہ جان نورزئی سالار صلاح الدین عبدالعلی ترین نور محمد سرپرست حاجی زعبداللہ سلیمان خیل حافظ عبدالہاد لہڑی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ واپڈا محکمہ کے ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے واپڈا محکمہ کے ظلم کی انتہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کلی خزاں کے عوام کو صرف 2 گھنٹے بجلی کی فراہمی ناقابل برداشت عمل ہیں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی واپڈا محکمہ کے ظالمانہ رویہ کے خلاف سخت ایکشن لے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کلی خزاں ودیگر ملحقہ علاقوں میں واپڈا کی جانب سے 24 گھنٹوں میں صرف 2 گھنٹے بجلی کی فراہمی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے انہوں نے کہا کہ واپڈا محکمہ کے اعلی احکام گونگے اور بہر ہو چکے ہیں ان کو کلی چلتن ہزار گنجی کلی خزاں ودیگر ملحقہ علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا بحران نظر نہیں آرہا ہے کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کلی خزاں کلی شموزی کے عوام افطاری اور سحری بجلی کی بغیر کررہے ہیں کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کلی خزاں کلی شموزی کے عوام افطاری اور سحری واپڈا کے اعلی احکام کے بدعائیں دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہزار گنجی کے غریب عوام کس کو فریادیں سنائیں رمضان المبارک میں بھی صوبائی وضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔