Live Updates

ملک میں کالعدم ٹی ٹی پی اور بیرون ملک سے پی ٹی آئی حملہ آور ہے، طلال چوہدری

پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑایا، اب قوم کو غدار اور محب وطن میں فرق کرنا ہوگا، گفتگو

جمعہ 22 مارچ 2024 10:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور بیرون ملک سے پاکستان تحریک انصاف حملہ آور ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ دشمن کی ہرسازش کامنہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑایا، اب قوم کو غدار اور محب وطن میں فرق کرنا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ یہ ہماری شہادتوں کا مذاق اڑاتے ہیں، وہ الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں جو کبھی دشمن نے بھی استعمال نہیں کیے، پی ٹی آئی میاں والی بیس پر حملہ کرے تو نقلابی ہیں کیونکہ انہوں نے جینس پہنی ہوئی ہے، وہ پڑھے لکھے ہیں اور اگر اس طرح بیس پر حملہ کرے داڑھی رکھے ہوئے لوگ تو کہا جاتا ہے کہ وہ دہشتگرد ہیں۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستانی ہونے کی حیثیت سے شرمندہ ہیں کہ ہمارے معاملات پر دوسرے ایوان میں بات ہورہی ہے، عمران خان کی مرضی دل کیا تو امریکا کو یار بنالیا کسی دن غدار بنا لیا، اصل میں امریکا عمران خان کا یار ان کے حمایتی ہیں ادھر اور یہ ایک ڈراما کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن 3 ممبران نے عمران خان کی رہائی کے لیے آواز اٹھائی تو کل اس کمیٹی کے اندر یہ تینوں ممبران اس حقائق پر ہیں کہ وہ تینوں وہ ہیں جو اسرائیل کے حملوں کو جائز قرار دیتے ہیں، یعنی وہی لابی جو اسرائیل کے ظلم کو جائز قرار دیتی ہے وہی کہتی ہے کہ عمران خان بھی صحیح تو یہ سرپرائز ہے یا کسی پلان کا حصہ ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات