بنگلہ دیشی وزیر اعظم کی روسی صدر کو مبارک باد

جمعہ 22 مارچ 2024 10:40

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق وزیر اعظم کی جماعت عوامی لیگ نےگزشتہ روز ایکس (سابق ٹویٹر )پر کہا کہ وزیراعظم نے ولادیمیر پیوٹن کو روس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا روسی صدر نے انتخابات میں پانچویں مدت کے لیے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے روسی صدر کو مبارکباد کا ٹیلی گرام بھیجا ۔ واضح رہے کہ روس میں 3 روزہ صدارتی انتخابات15سے 17مارچ تک منعقد ہوئے ۔ سینٹرل الیکشن کمیشن (سی ای سی) کے اعداد و شمار کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےبطور امیدوار87.28 فیصد ووٹ حاصل کئے۔