پنجاب کے بجٹ نے وزیر اعلیٰ ،انکی ٹیم کے وژن کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ‘ مسرت جمشید چیمہ

جمعہ 22 مارچ 2024 14:39

پنجاب کے بجٹ نے وزیر اعلیٰ ،انکی ٹیم کے وژن کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے بجٹ نے وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کے وژن کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے ، پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی وجہ سے نوجوانوں پر بھرپور غصہ نکالا گیا ہے اور کروڑوں نوجوانوں کے لئے جو بجٹ رکھا گیا ہے وہ فی کس پیسوں میں بنتا ہے ،پنجاب حکومت کی تقریباً ایک ماہ کی کارکردگی سوائے تشہیر بازی کے کچھ بھی نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین بحث کے دوران بجٹ کا پوسٹمارٹم کریں گے اور اس کے اعدادوشمار کے حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے ۔ پی ٹی آئی پنجاب حکومت کو ایوان میں من مرضی نہیں کرنے دے گی بلکہ ان کے ہر اقدام پر کڑی نظررکھی جائے گی اور اس کے خلاف آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بھرپور آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے جو استعمال کیا وہ درحقیقت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ہی استعمال کیا اور اب اس سے پنجاب اسمبلی سے مہر ثبت کرائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کوبھی پنجاب کے خزانے پر نقب نہیں لگانے دیں گے ،ہم مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے۔