جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور
ڈونلڈ لو کا بیان جھوٹا، اسد مجید کو بلانا چاہیے، علی امین گنڈاپور کی گفتگو
جمعہ 22 مارچ 2024 14:50
(جاری ہے)
قبل ازیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کی تھی، جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو جھوٹی ایف آئی آر میں گھسیٹا جارہا ہے، ایف آئی آر میں بیان کی گئی کہانی من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ پٹیشنر قانون پر عمل کرنے والا شہری ہے اور اس کا کریمنل ریکارڈ بھی نہیں، درخواست گزار کیس کی تفتیش میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بھی تیار ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ایف آئی آر کا مقصد درخواست گزار کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے، علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔علی امین گنڈا پور نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ لو نے جھوٹا بیان دیا اس پر اسد مجید کو بلایا جانا چاہیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس پر سزا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سائفر تھا نہیں تو پھر بانی پی ٹی آئی کو غلط سزا ہوئی، سائفر آنے کی تصدیق اس وقت کے سفیر نے بھی کی، مداخلت تھی یا سازش غیرت مند پاکستانی ہونے کے ناطے برداشت نہیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم نے صوبے میں ہیلتھ کارڈ شروع کیا ہے، وفاقی حکومت نے ہمارے پیسے دینے ہیں، جو ہمارا حق ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے، حکومت غیر آئینی ہے، فارم 45 اور 47 تبدیل کیے گئے، حکومت کو نہیں مانتے، چوری کے مینڈیٹ والی حکومت کیا ڈیلیور کرے گی۔یاد رہے کہ 19 مارچ 2023 کو توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے عمران خان کی 18 اکتوبر کو جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر پارٹی کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے الزام میں علی امین گنڈاپور، حماد اظہر، خرم نواز، امجد نیازی ، اسد عمر، عامرکیانی، فرخ حبیب سمیت دیگر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ رمنا ملک راشد احمد کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ (1997) کی دفعہ 7 سمیت تعزیرات پاکستان کی دفعہ 148، 149، 186، 353، 380، 395، 427، 435، 440 اور دفعہ 506 شامل کی گئی تھیں۔ایف آئی آر میں جوڈیشل کمپلیکس کو نقصان پہنچانے میں ملوث 18 افراد، جوڈیشل کمپلیکس کے پارکنگ ایریا کو نقصان پہنچانے اور آگ لگانے میں ملوث 22 افراد اور پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر زخمی کرنے میں ملوث 19 افراد کو نامزد کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا تھا کہ ان میں سے کچھ افراد کے پاس سے پتھر، لائٹر اور پیٹرول سے بھری بوتلیں برآمد ہوئیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ ہجوم نے جوڈیشل کمپلیکس کو چاروں اطراف سے گھیر لیا، اس کے مرکزی دروازے کو توڑ دیا اور پھر عمارت پر پتھراؤ کیا جس سے اس کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.