اے این ایف کی کارروئیاں ،280کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 5ملزمان گرفتار کرلیے

جمعہ 22 مارچ 2024 16:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ، 8کاروائیوں میں 280کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 5ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 740 گرام آئس برآمد، اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 54 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد، راولپنڈی میں کوریئر آفس میں دو مختلف کاروائیوں میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسلز سے 14 گرام ویڈ برآمد، ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر 2 ملزمان سے 204 کلو چرس برآمد، لکپاس مستونگ سے 62کلو مارفین برآمد، پشاور ٹول پلازہ کے قریب سے 13کلو ہیروئن برآمد، جی ٹی روڈ جہلم پر مسافر سی190 گرام چرس برآمد ہوئی ۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔