پانی کا عالمی دن :الخدمت ’’ واش ‘‘پروگرام کے تحت سیمیناراور آگاہی واک
جمعہ 22 مارچ 2024 22:39
(جاری ہے)
اس موقع پر بحریہ یونیورسٹی کی استاد ڈاکٹر شائستہ منیجر واش پروگرام سعد اکبر ودیگر ذمہ داران اور یونیورسٹی اساتذہ موجوو تھے۔
ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پانی کو ابال کر پیا جائے ،اگر یہ ممکن نہیں تو فلٹر پانی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔پرنسپل بحریہ یونیورسٹی ڈاکٹر آصف انعام نے کہا کہ اس وقت ہمارے پا س30دن کا پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ زمین میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے ۔ملک میں بڑے ڈیموں کی اشد ضرورت ہے تاکہ پانی کو ذخیرہ کیا جا سکے اور ملک میں پانی کی قلت ختم ہو ۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں ڈیم بنا دیئے جائیں تو وافر پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔ ہیڈ آف ڈان نیوز نیہا داغیہ نے کہا کہ بد قسمتی سے میڈیا پر بھی صاف پانی کے حوالے سے بات نہیں کی جاتی۔ انہوں نے اپنی صحافتی زندگی میں کیے جانے والے تجربات ومشاہدات کی روشنی میں بتایا کہ پانی کے ضیاع کو روکنا ہو گا اور معاشرے کو صاف اورمحفوظ پانی سے متعلق آگاہی دینا ہوگی ۔ڈائریکٹرالخدمت’’ واش پروگرام‘‘ گوہر السلام نے کہا کہ الخدمت زندگی کے 8شعبہ جات میں کام کر رہی ہے ،جن میں سے واش پروگرام بھی ایک اہم شعبہ ہے جس کے تحت 65واٹر فلٹریشن پلانٹس لوگوں کو صاف پانی فراہم کر رہے ہیں ،الخدمت واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری بھی قائم ہے جہاں پانی کے نمونوں کی باقاعدگی سے جانچ ہوتی ہے ،واٹر وین کے ذریعے بازاروں ،اہم و مصروف مقامات پر اورہنگامی حالت میں لوگوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے ،جبکہ جامعات ،کالجز،تھانوں اور دیگر اہم مقامات ہر واٹر چلرز بھی نصب کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانی کے ضیاع کو روکنا ہوگا ۔ وضو کے بچے ہو ئے پانی کو کیاریوں ،گملوں اور سرسز میدانوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گھروں میں بھی پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہوگا ۔سلمی ٰ حمزہ ( ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز ) نے کہاکہ پانی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ،ہمیں مل کر اس پر کام کرنا ہوگا اور اس اہمیت اور محفوظ اور صاف پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا ،انہوں نے الخدمت کے ساتھ سیمیناراور واک کے اہتمام پر اشتراک کو خوش آئند قرار دیا ۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.