بلوچستان یونیورسٹیوں کیلئے خصوصی گرانٹ مختص کرکے مستقل حل نکالا جائے،SBK وویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن

(یونیورسٹی آف بلوچستان کے پروفیسر اور ملازمین گذشتہ 4 مہینوں سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں ، محمد اکرم بادینی

جمعہ 22 مارچ 2024 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) بلوچستان کے صدر محمد اکرم بادینی ،سنئیر نائب صدر محمد عظیم ، جنرل سیکرٹری حاجی سلطان ، فنانس سیکرٹری نصیب اللہ بازئی اور دیگر عہدیداروں نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسرز اور ملازمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شکل میں اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہے۔

انہیں ان کے جائز حقوق نہیں ملے رہے ہیں، گذشتہ 4مہینوں سے اُن کو تنخواہوں سے محروم رکھا گیا جن کی وجہ سے یوٹیلٹی بلز،بچوں کے سکول فیس، راشن وغیر کی سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اور اگر یہی صورتحال رہا تو انہیں مستقبل کیلئے بھی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان یونیورسٹیوں کیلئے مستقل فنڈ مختص کیا جائے ۔

تاکہ آئندہ بھی ان کو کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں اساتذہ، پروفیسرز اور محنت کش ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ان کی پریشانی سے معاشرے پر منفی رحجان بڑھتا ہے ۔ لیکن آج کا اساتذہ بھی مجبور ہو کر باہر نکلے ہیں۔ وزیر اعلی ، گورنر، ہائر ایجوکیشن وفاقی حکومت خصوصی توجہ اس جانب دے تاکہ طلباء تعلیم حاصل کر سکے اور ان کا بھی قیمتی وقت ضائع نہ ہوں اور ملازمین کے تنخواہوں اور دیگر مطالبات کا ایک مستقل حل نکل سکے ۔ کیونکہ بلوچستان یونیورسٹی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں لہذا ان کو تنخواہوں کی ادائیگی فوری کیا جائے ۔ بصورت دیگر بلوچستان کی تمام یونیورسٹیوں کے محنت کش سراپا احتجاج پر ہوگا۔