مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یوم پیدائش پر فریال تالپور کا خراج عقیدت

جمعہ 22 مارچ 2024 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کے یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں فریال تالپور نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے ہمیں مشکل ترین حالات میں آوازِ حق بلند کرنا، ایک عظم کاز کی خاطر بڑے سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہ کرنا، اور صبر و حوصلے کے ساتھ منزل کی جانب بڑھتے رہنا سکھایا۔

انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نہ صرف پاکستانی خواتین، بلکہ دنیا بھر کی خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں۔فریال تالپور نے کہا کہ آج بیگم نصرت بھٹو کی ملک و قوم کے لیے تاریخی خدمات اور لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور خود کو ان مقاصد سے منسلک کرنے کا اعادہ کرنے کا دن ہے، جن کی خاطر مادرِ جمہوریت نے اپنی پوری زندگی وقف کر رکھی تھی۔