ٹی ٹی پی کا اسلام آبادکی رہائشی خاتون سے ایک ارب روپے بھتے کامطالبہ،مقدمہ درج

جمعہ 22 مارچ 2024 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) ٹی ٹی پی نے اسلام آبادکی رہائشی خاتون سے ایک ارب روپے بھتہ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کی جانب سے اسلام آباد کی رہائشی خاتون سے ایک ارب روپے بھتے کے مطالبے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی نے سیکٹر ڈی 12/2کی رہائشی خاتون کو کال کی اور خاتون اور اسکی بیٹی کے گھر کی تصویریں بھیج کر ایک ارب بھتے کا مطالبہ کیا ۔

گولڑہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا جس کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے کال کرنے والوں نے 2 نمبر استعمال کیے۔ پہلی کال افغانستان جبکہ دوسری ایران سے کی گئی۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ درخواست گزار دھمکی آمیر کالز کی وجہ سے اپنے گھرمیں نہیں رہ سکتیں اس لیے سیکورٹی فراہم کی جائے۔