ں*لاہور میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیئے گئے

جمعہ 22 مارچ 2024 21:40

4لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹاون شپ کے علاقے میں مختار نامی شہری کے گھر سے گھریلو ملازمہ 25 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، غیر ملکی کرنسی سمیت دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں ڈاکو بابر سے 1 لاکھ اور موبائل فون، نصیر آباد کے علاقے میں ڈاکو عثمان سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، نولکھا سے ڈاکو روف علی سے 3 لاکھ 25 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل فون، شالیمار سے ڈاکو فاروق سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس سے ڈاکو عابد سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون،ساندہ سے ڈاکو جمیل سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، لاری اڈا سے ڈاکو سرفراز سے 2 لاکھ 10 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل فون، ہنجروال سے ڈاکو خرم سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون، کوٹ لکھپت سے ڈاکو سلیم سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ گلبرگ، ہربنس پورہ، غازی آباد سے کاریں اور گلشن اقبال، سول لائن ،نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔