سعودی عرب ،ریاض میں جعلی عمرہ مہم چلانے پر 7 غیر ملکی گرفتار

ہفتہ 23 مارچ 2024 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے 7 غیر ملکیوں کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی اور غیر قانونی دفاتر میں جعلی عمرہ مہم کو فروغ دینے پرگرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عاجل نیوز کے مطابق پولیس نے ملزمان کے قبضے سے نقدی برآمدکرتے ہوئے قانونی کارروائی کے بعد ملزمان کو پبلک پراسکیوشن کے حوالے کردیا ہے۔