پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئرنائب صدر رانا فاروق سعید کا بیگم نصرت بھٹو کی 95 ویں سالگرہ پر پیغام

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے جبر اور استدلال کے دور میں جمہوری جدوجہد کی،آمرانہ نظام حکومت کیخلاف پارٹی کارکنوں کیساتھ میدان عمل میں نکلیں۔بیگم۔

(جاری ہے)

نصرت بھٹو کی 95ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رانا فاروق سعید نے کہا کہ انہوں نے اپنے عزم و استقلال سے مادر جمہوریت کا لقب حاصل کیا۔ بحالی جمہوریت کیلئے بد ترین پولیس تشدد اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اسکے کارکنوں کو بیگم نصرت بھٹو پر فخر ہے اور رہیگا۔