وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا سابقہ سفارت کار اور سابقہ چئیر پرسن پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:45

Kاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سابقہ سفارت کار اور سابقہ چئیر پرسن پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم نے مرحوم کی بلندیئ درجات کی دعائ اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ شہر یار خان ایک منجھے ہوئے سفارت کار تھے ؛ انہوں نے پاکستان کے بیرون ملک تعلقات کے فروغ میں احسن کردار ادا کیا۔

اپنی بطور ہائی کمشنر اور سفیر تعیناتیوں کے دوران انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مفادات کی بہترین طریقے سے ترویج کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور چئیر پرسن دونوں دفعہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں شاندار طریقے سے نبھائیں ۔پاکستان کی سفارت کاری اور کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا