{ صدر مملکت آصف علی زرداری کی ماسکو میں دہشت گرد حملے کی مذمت

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:45

s؁اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ماسکو میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے اور صدر آصف علی زرداری نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، سوگوار خاندانوں اور روس کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان گھناؤنے حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔