ملک کو استحکام کی ضرورت ہے انتشار کی نہیں، رائے محمد اشرف کھرل

اتوار 24 مارچ 2024 12:00

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رائے محمد اشرف کھرل نے کہا کہ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے انتشار کی نہیں،ملک کسی بھی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔یوم پاکستان کا دن قوم سے متقاضی ہے کہ عہد تجدید کریں کہ اس مادر وطن کی سلامتی‘ خود مختاری کی حفاظت کیلئے اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہونگے۔

بیگم نصرت بھٹو کی عوامی جمہوری خدمات پیپلز پارٹی کی قیادت اورجیالوں ایک جمہوری باب ہے،مادر جمہوریت کی شخصیت اور عوامی جد و جہد وقت کے آمروں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار تھی آج ہمیں بیگم نصرت بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوری دشمن قوتوں کا ڈصٹ کر مقابلہ کرنا ہے، پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کرنے والی قوتوں کی جارحیت کے آگے چٹان ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رائے محمد اشرف کھرل نے کہا کہ مارچ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے حب الوطنی اور ہمارا ایمان جیوے جیوے پاکستان کا نعرہ پیپلز پارٹی کا عوامی سلوگن ہے اور رہے گا کیونکہ پاکستان انتہائی نازک ترین دور سے گزر رہا ہے دہشتگردی کی جاری جھنگ کے خلاف موجودہ سنگین حالات نے تمام سیاسی،مذہبی،سماجی،تجارتی جماعتوں کے قائیدین اور میڈیا کی اولین ذمہ داری یہی ہونی چاہیے کہ استحکام پاکستان سب سے پہلے اور ہر طرح کی سیاست بعد میں کی جائے