کندھکوٹ،اسکول ٹیچر کے قاتل چھ روز بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے

اتوار 24 مارچ 2024 15:40

کندھکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) سندھ پولیس قتل ہونے والے اسکول ٹیچر اللہ رکھے کے قاتل چھ دن گزرنے کے بعد بھی گرفتار نہ کرسکی۔ایس ایس پی بشیر بروہی کے مطابق پولیس کچے اور گائوں جمال میں رینجرز کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں اغوا کاروں کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ٹیچر اللہ رکھے کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیں گے اور اغوا ہونے والے مغویوں کو بھی جلد بازیاب کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمال میں آپریشن کے دوران چار مزید مشکوک افراد کوگرفتار کر لیاہے، آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی جاری ہے اوراسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایاکہ قاتلوں کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔