خواجہ آصف کی سیالکوٹ کے تمام سرکاری دفاتر اور بس سٹینڈ شہر سے باہر منتقل کرنیکی تجویز

اتوار 24 مارچ 2024 20:40

خواجہ آصف کی سیالکوٹ کے تمام سرکاری دفاتر اور بس سٹینڈ شہر سے باہر ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہر سے تمام سرکاری دفاتر شہر سے باہر منتقل ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے اس شہر نے عزت بخشی ہے، میری نسلیں بھی اس کا احسان نہیں دے سکتیں، اگر یہ دور اقتدار نے تکمیل کے مراحل مکمل کر لئے تو میری اس شہر کے لئے خدمات کے چالیس سال مکمل ہو جائیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمر کے جس حصے میں ہوں مجھے اس کا بھی ادراک ہے، سات منصوبے اس شہر کے لئے بہت ضروری ہیں، جیل، عدالت اور سرکاری دفاتر کی 53 ایکڑ اراضی پر پارک تعمیر ہونا چاہئے۔میری پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہے، ان سے درخواست کروں گا کہ ان منصوبوں کو پانچ سال میں مکمل کیا جائے، سمبڑیال، پسرور اور سیالکوٹ کو لنک کرنے کے لئے رنگ روڈ بننا چاہئے، جنرل بس سٹینڈ کو بھی شہر سے باہر جانا چاہئے۔