Live Updates

اسلام آباد میں ملک کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک بنانے کی منظوری

خصوصی سرمایہ کاری کونسل نے سیکٹر10-Gمیں 3.3ایکڑ پر محیط رقبے پر پارک بنانے کی منظوری دی ہے،اہم منصوبہ پاکستان کے ٹیک لینڈ سکیپ کیلئے نمایاں سنگ میل ہے

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 25 مارچ 2024 11:32

اسلام آباد میں ملک کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک بنانے کی منظوری
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ2024 ء) خصوصی سرمایہ کاری کونسل نے اسلام آبادمیں ملک کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک بنانے کی منظوری دیدی ہے ،آئی ٹی پارک سیکٹر 10-Gمیں 3.3ایکڑ پر محیط ہوگا،اہم منصوبہ پاکستان کے ٹیک لینڈ سکیپ کیلئے ایک نمایاں سنگ میل ہے جو جدت اور ترقی کے بے مثال مواقع فراہم کرے گا۔آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کا حصہ ہے جس کے تحت تقریباً چھ ہزار فری لانسرزکو جدید ترین سہولیات فراہم کرنا اور ای سروسز کے ذریعے ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

اسلام آباد آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا جائے گا۔ آئی ٹی پارک میں ریسرچ سینٹرز، کانفرنس ہالز، میٹنگ رومز کےلئے جگہ بھی مختص کی جائیگی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سی ڈی اے نے آئی ٹی پارک بنانے کے حوالے سے پلاٹ کومختص کردیاتھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اتھارٹی کا کہناتھاکہ اسلام آباد آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا جائے گا۔

پارک کا کورڈ ایریا ایک لاکھ سکوائر فٹ پر محیط ہوگا۔آئی ٹی پارک میں فری لانسرز، سٹارٹ اپس کےلئے ورکنگ سپیس، سافٹ ویئر ہاﺅسز کےلئے جگہ مختص کی جائے گی۔اتھارٹی نے بتایاتھا کہ آئی ٹی پارک میں لائبریری، آئی ٹی مصنوعات کی نمائش کےلئے جگہ مختص کی جائیگی۔ آئی ٹی پارک میں ریسرچ سینٹرز، کانفرنس ہالز، میٹنگ رومز کےلئے جگہ بھی مختص کی جائیگی۔

سی ڈی اے کا مزید کہنا تھاکہ اسلام آباد آئی ٹی پارک بنانے کے تمام اخراجات نجی کمپنیاں برداشت کریں گی، 15 سال بعد یہ پارک مکمل طور پر سی ڈی اے کے حوالے بھی ہوجائے گا، پارک میں نجی کمپنیاں جگہ کرائے پر لے کر آئی ٹی دفاتر بنا سکیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں آئی ٹی سٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نئے آئی ٹی اورایجوکیشن سٹی میں عالمی رینکنگ میں سرفہرست یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کئے جائیں گے ماڈیولر ٹیکنالوجی کے ذریعے 10 ماہ میں ٹاورزکی تعمیرمکمل کی جائے گی۔ ٹوئن ٹاورز میں 6 سے 8 ہزارتک افراد کی گنجائش ہوگی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات