موٹروے پولیس نے گمشدہ رقم مالک کے حوالے کر دی،ترجمان

پیر 25 مارچ 2024 12:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) موٹروے پولیس نےموٹروے سے ملنے والی 50 ہزار روپے کی رقم مالک کے حوالے کر دی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور سرفراز نے ہیلپ لائن 130 پربٹوہ گم ہونے کی اطلاع دی تھی،پرس میں ڈرائیور کی 2 مہینے کی تنخواہ تھی ۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ افسران توقیر اور سہیل نے لاہور -شیخوپورہ کے درمیان پرس کو ڈھونڈ نکالا جس کو ڈی ایس پی افضل مجید نے اپنی نگرانی میں ڈرائیورکو واپس کیا ۔زونل کمانڈر ڈی آئی جی سید فرید علی نے موٹروے پولیس کی ایمانداری کو قابل فخر قرار دیا۔ ٹرک ڈرائیور نے بٹوہ ملنے پر موٹروے پولیس کی ایمانداری کو خراج تحسین پیش کیا۔