کراچی میں فائرنگ سے تین بچوں کا باپ جاں بحق

مقتول کو طارق سراجی نامی علاقائی بدمعاش نے اس کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کیا ،عینی شاہدین

پیر 25 مارچ 2024 12:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) مچھر کالونی سراجی چوک کے قریب فائرنگ سے تین بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی سراجی چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ نور حسن ولد غلام سبحان کے نام سے کی گئی ، علاقہ مکینوں کے مطابق مقتول سائونڈ سسٹم کرائے پر دینے کا کام کرتا تھا اور تین بچوں کا باپ تھا۔عینی شاہدین کے مطابق مقتول کو طارق سراجی نامی علاقائی بدمعاش نے اس کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کیا ہے ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔