برازیل میںبارش اور طوفان، 25 افراد ہلاک

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے املاک تباہ اور مکان منہدم ہو گئے،امدادی کارروائیاں جاری

پیر 25 مارچ 2024 13:00

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) برازیل کے جنوب مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اموات ریوڈی جنیرو اور اسپیریتو سانتو میں ہوئی ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے املاک تباہ اور مکان منہدم ہو گئے۔برازیل کی ریاست ریوڈی جنیرو میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں سے 5400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ 270 سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔