سیاسی مداخلت کے باعث ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن مستعفی
پیر 25 مارچ 2024 21:38
(جاری ہے)
پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل تھامسن نے فیس معافی کی درخواست مستردکی،گورنرہائوس سیکریٹریٹ نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے فیس معاف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پرنسپل ایچی سن کالج نے احتجاجی طورپرپاکستان سے واپس جانے کااعلان کردیا، مستعفی پرنسپل ایچی سن کالج نے خط میں کہا کہ اسکولوں میں سیاست اور سفارشوں کی کوئی جگہ نہیں،چند افرادکو فائدہ پہنچانے کے لئے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے۔
مائیکل اے تھامسن نے خط میں کہاکہ گورنر ہائوس کے فیصلوں نے انتظامی امور میں خرابی پیدا کی، پاکستان کے معروف اسکول میں غیرضروری مداخلت کا سوچ نہیں سکتا تھا،یکم اپریل سے عہدہ چھوڑ دوں گا،انتظامی معاملات سے اب دور رہوں گا۔گورنر ہاوس سیکرٹریٹ نے موقف اختیارکیا کہ ایچی سن کالج میں 3 ہزار طلبا ء تعلیم حاصل کررہے ہیں،چند طلبا ء کی فیس معاف کرنے سے اسکول کو مالی نقصان نہیں ہوگا،اگر والدین کی کسی اورشہرپوسٹنگ ہوجائے توفیس لے کر والدین پربوجھ نہیں بنناچاہیے ،بچوں کی والدہ نے ایچی سن انتظامیہ کو فیس معافی سے متعلق متعدد درخواستیں دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے سید بابر علی نے بھی استعفیٰ دیدیا ، انہوںنے 6فروری کو اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو ارسال کیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پرنسپل ایچی سن کالج دومرتبہ استعفے کی درخواست دے چکے تھے ، بورڈ نے نئے پرنسپل کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا، اگلے مہینے ایچی کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے ،اگست 2024میں استعفیٰ قابل عمل ہو جانا تھا۔انہوںنے کہا کہ احد چیمہ ملازمت کی وجہ سے ایک سال سے اسلام آباد میں تعینات تھے، احد چیمہ کے بچے ایچی سن میں نہیں جا پا رہے تھے ، جو کلاسز بچوں نے نہیں لیں تھیں ان کی فیس معاف کرانے کی درخواست دی گئی تھی ۔ پرنسپل ایچی سن کالج 40لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے تھے ،40لاکھ روپے تنخوا ہ وصول کرنے کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے ، پرنسپل کالج ایک سال میں 100سے زائد چھٹیاں کرتے تھے ، انکوائریز سے بچنے کے لئے پرنسپل نے یہ حربہ اپنایا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.