ًمنشیات اور فحاشی اور قمار بازی کے اڈوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،مشترکہ بیان

ق* شہر کے مختلف علاقوں میں اوباشوں کے ٹولے اور غلط محافل پر پابندی عائد کی جائے

پیر 25 مارچ 2024 23:00

ء کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ،سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد ،جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ،مولانا قاری مہر اللہ شیخ ،مولانا احمد جان ،مولانا محمد ہاشم خیشکی ،شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی ،مولانا محمد اشرف ،جان مفتی غلام نبی محمدی ،مفتی عبد السلام رئیسانی ،مولانا محمد ایوب ،حافظ مسعود احمد ،حافظ سراج الدین ،حاجی ولی محمدبڑیچ ،میر سرفراز شاہوانی ،ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا ،میر فاروق لانگو ،حاجی صالح محمد،مفتی نیک محمد فاروقی ،حافظ سردار محمد نورزئی ،مولانا جمال الدین حقانی ،مولانا محمد عارف شمشیر ،حافظ دوست محمد ،مفتی محمد ابوبکر ،ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا ہے منشیات اور فحاشی اور قمار بازی کے اڈوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، نئی نسل کو روزگار دینے کی بجائے جرائم کے منہ میں دھکیل دیا گیا اس کی ذمہ دار حکومت ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں میں اوباشوں کے ٹولے اور غلط محافل پر پابندی عائد کردی جائے ۔ رمضان المبارک میں گراں فروشی عروج پر ہے مگر انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے اعلی عدلیہ گیس وبجلی کے ظالمانہ چارجز اور توہین عدالت پر عملدرآمد کروائے۔ شدید ترین سردی میں گیس وبجلی کی عدم موجودگی اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے باجود کمر توڑ بلوں کا اجرا کو فوری طور پر روکا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب عوام گیس، بجلی، پانی و دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے تو دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی اور واپڈاکی جانب سے بھاری بھرکم بلز بھجوانے کا ظالمانہ سلسلے نے عوام کی چمڑی ادھیڑ کرکے رکھ دی ہے۔ گیس وبجلی کے بلز میں مختلف مدات میں ٹیکسز کی بھرمار ہے انہوں نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی میں عوام گھریلو ضروریا ت پوری کریں یا یوٹیلٹی بلز جمع کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی حکام سلو میٹر چارجز کے نام پر صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔جس کی جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔