سرگودھا یونیورسٹی مین کیمپس اور اس کے کیمپسز کو تین ماہ میں سولر انرجی پر منتقل کرلیا جائے گا

منگل 26 مارچ 2024 12:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) سرگودھا یونیورسٹی مین کیمپس اور اس کے کیمپسز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے (2.6) میگا واٹ کے تین سولر انرجی پراجیکٹس کو تین ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔سرگودھا یونیورسٹی نے تمام کیمپسز و کالجز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا جس میں مین کیمپس،علامہ اقبال کیمپس اور زرعی کالج میں 2.6میگا واٹ کے تین سولر انرجی پراجیکٹس کو تین ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے لئے دو نجی کمپنیوں نے معاہدے پر دستخط کئے اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے بتایا کہ یونیورسٹی کو سولر انرجی پر منتقل کرنا گرین انرجی کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے اور کسی بھی قسم کی آلودگی سے پاک یہ منصوبہ بجلی بچاؤ منصوبے کی جانب ایک غیر معمولی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے وقت اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا کا مقابلہ کرنے کی جانب ایک قدم ہے اور یونیورسٹی میں بجلی کی ترسیل میں تعطل کا خاتمہ ہو جائے گا۔اس موقع پر کمپنی کے انجئینر نے بتایا کہ سرگودھا یونیورسٹی کے سولر انرجی پراجیکٹ کو 3ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا اور جون2024 میں مکمل ورکنگ ہو جائے گا۔جس کے لئے سول ورکس کی ڈرائنگ مکمل کر کے منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔