بھارتی تحقیقات میں امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث اہلکاروں کو کلین چٹ، رپورٹ
منگل 26 مارچ 2024 13:13
(جاری ہے)
امریکی استغاثہ نے نومبر میں بھارتی حکومت کے ایک اہلکار پر جون میں نیویارک میں امریکی شہریت رکھنے والے ایک سکھ کارکن کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگایا تھا۔
خالصتان نواز سکھ رہنما اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے سخت ناقد گروپتونت سنگھ پنون نے کہا کہ وہ اس سازش کا نشانہ تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ بھارتی حکومت سے تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر جوابدہی کی توقع رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ اپنے تحفظات کو براہ راست اعلیٰ سطح پر بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھاتا رہتا ہے۔بدھ کو واشنگٹن میں امریکی ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کی سماعت میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سے اس معاملے کے بارے میں سوال کیا گیا توانہوں نے کہا کہ امریکہ نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ انصاف کو یقینی بنانے کے لیے تیزی سے اور شفاف طریقے سے کام کرے۔انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ قتل کی سازش کو سنجیدگی سے لیتی ہے اور اسے بھارت کے ساتھ اعلی سطح پر اٹھایا ہے۔بھارت کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ بھارت نے امریکی الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی کوئی تفصیلات منظرعام پر نہیں لائیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.