ہمارا اچھا بھلا اتحاد چل رہا ہے رانا ثنا اللہ اس کو کیوں خراب کرنا چاہتے ہیں‘ علی حیدر گیلانی

رانا ثنا اللہ ارسا کا قانون پڑھ لیں،واضح لکھا ہے صوبوں کی مشاورت سے ہی چیئرمین کا تقرر ہوسکتا ہے

منگل 26 مارچ 2024 16:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارا اچھا بھلا اتحاد چل رہا ہے رانا ثنا اللہ اس کو کیوں خراب کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ رانا ثنا اللہ ارسا کا قانون پڑھ لیںجس میںواضح لکھا ہے کہ صوبوں کی مشاورت سے ہی چیئرمین ارسا کا تقرر ہوسکتا ہے ،ہمارا اچھا بھلا اتحاد چل رہا ہے ،رانا ثنا اللہ اس طرح کی بات کرکے اس کو خراب کیوں کر نا چاہتے ہیں۔