غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد ضروری ہے، وزیر اعظم

آزاد ریاست کے لئے فلسطینی بھائیوں کی جدو جہد کی حمایت جاری رکھیں گے، شہباز شریف

منگل 26 مارچ 2024 16:22

غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد ضروری ہے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ اس قرارداد پر عملدرآمد ضروری ہے، عملدرآمد کے بغیر یہ قرارداد بیمقصدہو گی،پاکستان آزادریاست ے اپنے فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھاتا رہے گا ۔

وہ منگل کو یہاں زیادہ ٹیکس دینے والے افراد، کمپنیوں اور برآمدکنندگان کیلئے ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد کو یقینی بنائے،اس رداد پر عملدرآمد ضروری ہے، اس کے بغیر اس قرارداد کا کوئی مقصد نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کو مستقل طور پر بند ہونا چاہیے۔

غزہ میں چھ ماہ میں خواتین بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا گیا اور عصر حاضر کی بدترین بربریت اور تباہی کا مظاہرہ کیا گیا جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے مہذب ممالک نے اس بربریت اور بدترین فسطائی ہتھکنڈوں کی بھرپور مذمت کی ہے۔ حالیہ عرصہ میں اس طرح کے دلخراش واقعات دیکھنے کو نہیں ملے۔ انہوں نے کہاکہ اس بربریت میں جس قدر بچے شہید ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام اسلامی دنیا اور دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے فلسطینی بھائیوں کی آزادریاست یادی حق کے حصول کی جدوجہد کی حمایت میں اپنی بھرپور آواز اٹھاتا رہا ہے اور اٹھاتا رہے گا۔