رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا

منگل 26 مارچ 2024 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے تیز بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 27 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔27 مارچ اور 31 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اور 30 مارچ کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ڑالہ باری متوقع ہے۔بلوچستان میں27 مارچ سے 30 مارچ تک کوئٹہ، زیارت، چمن بارکھان، سیف اللّٰہ میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 27 مارچ سے یکم اپریل تک گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، تیز بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔