سندھ ہائی کورٹ،صوبے بھر میں کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیزکا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی درخواست پر سماعت

عدالت عالیہ نے رجسٹرار کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سیکرٹری آئی ٹی کو بھی نوٹس جاری کردیئے

منگل 26 مارچ 2024 16:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیزکا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران رجسٹرار کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سیکرٹری آئی ٹی کو بھی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں صوبے بھر میں کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سندھ بھر میں کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائیٹیز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔ پنجاب میں کو آپریٹو سوسائٹیز کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ ہوچکا ہے۔ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے کی وجہ سے جعلی فائلیں بن جاتی ہیں، ایک پلاٹ کے دو دو مالک بنائے جاتے ہیں۔ جعلی سازی اور دھوکا دہی سے بچنے کیلئے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔ عدالت نے رجسٹرار کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سیکرٹری آئی ٹی کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔درخواست میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری کوآپریٹو ہائوسنگ، رجسٹرارکو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی و دیگر فریقین ہیں۔