بابائے جدون الحاج خان بہادر نے فٹ بال کو کک لگا کر آل کراچی شہید نیاز فٹ بال ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا

منگل 26 مارچ 2024 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ملیر اسٹار فٹ بال، ملیر شاہین فٹ بال کلب، ملیر محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ملیر محمڈن فٹ بال اسٹیڈیم مسرت کالونی پر منعقدہ تسیرا آل کراچی شہید حاجی بیاز بلوچ میموریل فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ (رجسٹرڈ) کا باضابطہ افتتاح بابائے جدون چیئرمین پی آئی اے ہائوسنگ سوسائٹی الحاج خان بہادر نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا ، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی اجازت سے منعقدہ اس فلڈلائٹ ایونٹ میں شہر کی 64 نامور ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی کسی بھی ٹیم سے انٹری فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل 28 رمضان المبارک کو کھیلا جائیگا ۔ درین اثناء وکٹری اسپورٹس نے صبرا بلوچ کو دو ایک سے انصار یونین کونگی نے اسلم الیون ملیر کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا، ملیر نیشنل جام گوٹھ نے مسلم اسٹارلانڈھی کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا۔ ینگ اقبال کھوکھرا پار نے آزاد شرافی کو ایک گول کے مقابلے میں 2 گو ل سے ہرادیا، ملیر ینگ بوائز نے بلوچ بہادر کلپ کو شکست دیدی، بلوچ یونین نے برکت کلپ کو ہرادیا، نصیر عمر بلوچ، داد محمد بلوچ نے ریفری کے فرائض انجام دیئے میچ کمینٹر کے فرائض لائق امام تھے۔