وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی گوادر پاور پلانٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت

منگل 26 مارچ 2024 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو گوادر پاور پلانٹ کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کی ہیں جبکہ گوادر میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے بھرپور اقدامات کا اعادہ بھی کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ ہدایات گوادر پاور پلانٹ کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

اجلاس میں وزارت کے متلعقہ حکام، منیجنگ ڈائریکٹر، پرائیویٹ پاور، انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی)، چینی سفارتخانے کے کمرشل منسٹر کونسلر، یانگ گوانگ یوان اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔واضح رہے کہ پی پی آئی بی گوادر میں 300 میگاواٹ کول پاور پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے ،یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ترجیحی فہرست میں ہے اور یہ خطے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،گوادر میں بجلی کی فراہمی ضروری ہے اور اس میں کوئی تاخیر قبول نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے نے متعلقہ حکام کو اس حوالے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے اور تعمیراتی کام فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔ گوادر کو سی پیک کا گیٹ وےقرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سی پیک کے فیز 2 پر عملدرآمد کو تیز کیا ہے جبکہ اسے پانچ نئے اقتصادی راہداریوں کے ساتھ مربوط کیا ہے،گوادر پورٹ سٹی، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کی ترقی گوادر شہر کو ایک سمندری تجارتی مرکز اور خطے کے لئے ایک نئی سمارٹ بندرگاہ میں تبدیل کرنے جا رہی ہے، اس سے بلوچستان میں صنعتکاری بھی ہو گی واضح رہے کہ گوادر میں سی پیک کے تحت تمام بڑے منصوبے جن میں گوادر پاور پلانٹ، گوادر کے ماہی گیروں میں 2000 بوٹ انجنوں کی تقسیم، خضدار-پنجگور ٹرانسمیشن لائن جو مکران کو نیشنل گرڈ سے ملاتی ہے، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراجیکٹ شامل ہیں۔

چائنا پاک فرینڈ شپ ہسپتال، گوادر میں چائنا پاک ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ، گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پراجیکٹ، گوادر فری زون اور دیگر منصوبے بھی شامل ہیں جو خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردادر ادر ریں گے۔