پاکستان کا معاشی حب کراچی بدامنی کا شکار ہے۔احمدندیم اعوان

چیف جسٹس آف پاکستان کراچی کی امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر ازخود نوٹس لیں،صدر مرکزی مسلم لیگ لیگ کراچی

منگل 26 مارچ 2024 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی حب کراچی بدامنی کا شکار ہے۔مسلح ڈاکو شاہراہوں پر دنداتے پھررہے ہیں۔عوام نقدرقوم ،موبائل اور گاڑیوں سے محروم ہورہے ہیں ۔اور مزاحمت پر کئی شہری اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔شہرقائدکیباسیوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

سندھ حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔احمدندیم اعوان نیکراچی میں بدامنی کی بگڑتی صورتحال اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مزاحمت کے دوران فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ جواب دیں کہ کراچی کے شہری کب تک اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتے رہیں گی احمدندیم اعوان نے کہا کہ روشنیوں کے شہر کراچی میں ڈاکو راج کے سامنے سندھ پولیس بے بس نظر آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکوں نے کراچی کی شاہراہوں کو شہریوں کیلئے قتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے۔اور وارداتیں ہیں کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہر قائد میں عملی طور پر چوروں، لٹیروں اور ڈاکووں کی حکومت ہے۔ جب کہ پولیس کی حکمت عملی صرف کاغذوں یا بیانات تک محدود رہ گئی۔ سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور تمام تر توجہ کراچی کو ڈاکوں سے پاک کرنے اور شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے پر مرکوز کرے۔احمدندیم اعوان نے مطالبہ کیاکہ چیف جسٹس آف پاکستان کراچی کی امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر ازخود نوٹس لیں۔شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے ڈاکوں کے سرپرستوں کے خلاف آپریشن کرکے ان کی سرکوبی کی جائے۔