انٹر کالج رمضان T-20 کپ، نعیم گل اور عبداللہ اشفاق کی تباہ کن بولنگ،گورنمنٹ کالج 36 بی اور جناح کالج کی کامیابی

منگل 26 مارچ 2024 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کردہ انٹر کالج T-20 کپ نائٹ کرکٹ میچز میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ آئی بی اے کراچی یونیورسٹی گرانڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نے دی سٹی اسکول کو 14 رنز سے ہرا دیا۔

گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نمبر 4 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔ محمد شاہ میر خان نے 40 اور عبداللہ نے 32 رنز بنائے۔ حمزہ خان نے 3 اور ہارس فرحان نے 2 وکٹ لئے ۔جواب میں دی سٹی اسکول نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔ محمد ابراہیم نے 41 اور حمزہ قریشی نے 33 رنز بنائے۔ سیف اللہ خان اور ہارس فرحان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

(جاری ہے)

کھیل کے اختتام پر سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد محمد شاہ میر خان کو پلیئر آف دی میچ کا ایورڈ دیا۔

عید گاہ گرانڈ ناظم آباد پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں گورنمنٹ جناح کالج نے گورنمنٹ دہلی کالج کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ گورنمنٹ دہلی کالج کی پوری ٹیم 28 رنز بنا کر آوٹ ہوگء۔ نعیم گل نے 10 رنز دیکر 5 اور عبداللہ اشفاق نے بغیر کوئی رن دیے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں گورنمنٹ جناح کالج نے بغیر کسی نقصان کی31 رنز بنا لئے۔محمد رضوان نے ناقابل شکست 22 رنز بنائے۔نعیم گل کو پلیر اف دی میچ قرار دیا گیا۔