مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کاکیس

پشاورہائی کورٹ نے سپیکر صوبائی اسمبلی سے جواب طلب کر لیا

منگل 26 مارچ 2024 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے ممبران سے حلف لینے کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے سپیکر صوبائی اسمبلی سے آج تک جواب طلب کر لیا۔مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے ممبران سے حلف لینے کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت، سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی نے کی- وکیل سپیکر صوبائی اسمبلی علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسمبلی کو طلب کیا ہے اور انھوں نے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دیا اور یہاں بھی آگئے وکیل صاحب الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسمبلی کو طلب کیا ہے۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کا الیکشن کمیشن نے استفسار کیا جس میں وکیل الیکشن کمیشن سکندر بشیر مہمند کے کہا کہ۔

(جاری ہے)

جی طلب کیا ہے لیکن اب ممبران ہائیکورٹ آئے ہیں۔ اور الیکشن کمیشن نے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے وزیراعلی پنجاب سے گورنر نے حلف نہیں لیا تو عدالت نے سپیکر کو حلف لینے کا کہا اور ایک آئینی عہدہ دار اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کررہی, اور ممبران سے حلف نہیں لے رہے نوٹیفکیشن کے بعد بدنیتی پر حلف نہ لینا آئینی خلاف ورزی ہی, سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے کیس میں لارجر بنچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے وکیل سپیکر اسمبلی نے کہا کہ وکالت نامہ جمع کرونگا سپیکر سے دستخط باقی ہی,اس کے بعد جمع کرونگا- کل اپنا جواب جمع کرونگا۔

اور عدالت نے سپیکر صوبائی اسمبلی سے آج بدھ تک جواب طلب کرلیا ۔