kچوہدری مونس الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

منگل 26 مارچ 2024 18:40

Gلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) لاہورہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل ںے مونس الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ لاہورہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل میں ریٹرنگ افسر کے فیصلے کیخلاف مونس الٰہی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اپیلیٹ ٹریبونل نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قراردے کر مونس الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ خیال رہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے سابق وزیراعلی پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے پی پی 158 کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔