Live Updates

۳قائد (ن) لیگ نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

ڑ*ملک کیلئے ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کاوقت ضرور آئے گا:میاں نواز شریف م*پنجاب میں 100 فیصد مفت ادویات کی فراہمی جلد شروع کردی جائیگی: وزیراعلیٰ مریم نواز

منگل 26 مارچ 2024 18:40

?لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، سب کو مل کر ملک کو مشکل سے نکالنا ہو گا، سب مل کر پاکستان کو دوبارہ اپنے مقام پر لائیں گے،۔ قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ فیصل آباد میں ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کا بہت دکھ ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ لیگی قائد کا کہنا تھا کہ آپ کی وزیراعلی آپ کے ساتھ ہے، مل کر صوبے اور ملک کیلئے کام کریں، سیاستدان، انتظامیہ اور پولیس سمیت سب کو مل کر ملک کو مشکل سے نکالنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب مل کر پاکستان کو دوبارہ اپنے مقام پر لائیں گے، ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، ہماری حکومت کو نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قبضہ کرنے والوں نے ملک کے ساتھ جو کیا سب نے دیکھا، مسلم لیگ ہی نہیں پاکستان کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی، ن لیگ کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں نوجوان کی ڈور پھرنے سے ہلاکت کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے، دھاتی ڈور بنانے، بیچنے اور خریدنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصل آباد میں ترقیاتی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد میں 100 سپیڈو اور میٹرو بس بھی لا رہے ہیں، کم آمدن والے ایک لاکھ گھروں میں فیصل آباد بھی شامل ہے، پنجاب حکومت عوام کی حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 36اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں، 3 ماہ میں 18 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع ہو گا، دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی 6 ماہ میں اصلاحات کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں 48 لاکھ سے زائد رمضان نگہبان پیکیج تقسیم ہو چکے ہیں، طلبہ کو لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس بھی دیئے جائیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات