Live Updates

ش*ہماری حکومت کونہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، نواز شریف

سب مل جل کے پاکستان کو دوبارہ اپنے مقام پر لائیں گے، ناجائز قبضہ کرنے والوں نے اس ملک کے ساتھ جوکیا،سب نے دیکھا،قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) ) مسلم لیگ ن کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے،ایک دو سال مشکل سہی،اسودگی کاوقت ضرور آئے گا،د ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پر افسوس ہوا ایسا اندوہناک واقعہ نہ دیکھا نہ سنا،فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو - ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو حلقے کے مسائل اور عوام کی ضروریات سے آگاہ کیا، متعلقہ حلقے میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا

منگل 26 مارچ 2024 18:40

* فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہاہے کہ سب مل جل کے پاکستان کو دوبارہ اپنے مقام پر لائیں گے۔ ہماری حکومت کونہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا۔ ناجائز قبضہ کرنے والوں نے اس ملک کے ساتھ جوکیا،سب نے دیکھا۔ مسلم لیگ ن سے ہی نہیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔

مسلم لیگ ن کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے۔ایک دو سال مشکل سہی،اسودگی کاوقت ضرور آئے گا۔ سیاست دان، انتظامیہ اور پولیس سمیت سب کو ملکر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا۔ آپ کی سی ایم آپ کے ساتھ ہے، ملکر صوبے اور ملک کے لئے کام کریں۔ فیصل آباد ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسا اندوہناک واقعہ دیکھا نہ سنا، خوبصورت نوجوان کے جاں بحق ہو نے کا بہت دکھ ہے آن لائن کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور و زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

قائد محمد نوازشریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف توقعات سے بڑھ کر تیزرفتاری سے کام کررہی ہیں۔ مریم نوازشریف سے عوام کی بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو حلقے کے مسائل اور عوام کی ضروریات سے آگاہ کیا۔ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقے میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ارکان اسمبلی نے رمضان نگہبان پیکیج کی کامیابی سے تکمیل کے مراحل طے کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اور قائد محمد نواز شریف کو مبارکباد دی۔ارکان اسمبلی نے صاف ستھرا پنجاب اوردیگر اختراعی پراجیکٹس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں آج قائد محمد نواز شریف کے ساتھ آئی ہو ں۔

پنجاب حکومت عوام کی حکومت ہے۔فیصل آباد میں سو سپیڈو بسیں بھی لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈور پھرنے کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے،بچے کے ساتھ ظلم ہوا، واقعہ نظر انداز نہیں کرسکتے۔ہمارا اجتماعی شعور شاید ان واقعات کا عادی ہوچکا ہے۔ ورکروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے قانون لارہے ہیں،عمل بھی کرائیں گے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سابق سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری،آئی جی اور دیگر حکام بھی موجودتھے۔

سینیٹ ٹکٹ ہولڈرطلال چوہدری،رکن قومی اسمبلی چودھری شہباز بابر،ممبر صوبائی اسمبلی خان بہادر،جعفر علی ہوچہ، چودھری عارف گل،راؤ کاشف رحیم،ظفر اقبال ناگرہ،عظمیٰ جبین، قدسیہ بتول اور خلیل طاہر سندھوموجود تھے۔مسلم لیگ ن فیصل آباد کے ٹکٹ ہولڈرزرانا ثناء اللہ خان، آزاد علی تبسم، نواب شیر وسیر، علی گوہر بلوچ، محمد قاسم فاروق،عرفان احمد،عابد شیر علی،حاجی محمد اکرم انصاری،دانیال احمد،شعیب ادریس،محمد اشرف چوہدری،محمد صفدر شاکر،خالد پرویز،محمد اجمل آصف،حامد رشید،فقیر حسین ڈوگر،اسرار احمد خان،علی عباس خان،محمد یوسف،محمد طاہر پرویز،احمد شیریار،محمد رضوان بٹ،محمد رزاق ملک بھی موجود تھے۔\
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات