خیبرپختونخوا کی جامعات کی ریسرچ ورک میں ناقص کارکردگی کی رہورٹ جاری کر دی گئی

منگل 26 مارچ 2024 19:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) خیبرپختونخوا کی جامعات کی ریسرچ ورک میں ناقص کارکردگی کی رہورٹ جاری کر دی گئی۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی جامعات کی ریسرچ ورک کے حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے رینکنگ رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں صرف 2 جامعات ہی ایچ ای سی سکور کارڈ میں 60 فیصد نمبر حاصل کر سکیں جن میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور یو ای ٹی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی رپورٹ کے مطابق پشاور یونیورسٹی 10 جبکہ گومل یونیورسٹی نے 20 فیصد نمبر حاصل کئے جبکہ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی سمیت پانچ جامعات صرف 30 فیصد سکور حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔