Live Updates

پاکستان اور چین کی دوستی کو نقصان پہچانے کی ہر کوشش کو قوم متحد ہوکر ناکام بنائے گی‘شوکت بسرا

ایچی سن واقعے پر گورنر،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور احد چیمہ کو استعفیٰ دینا چاہیے‘ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

منگل 26 مارچ 2024 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا نے شانگہ میں چینی بس پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی چینی بھائیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے ،پی ٹی آئی اور پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں چینی متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کو نقصان پہچانے کی ہر کوشش کو قوم متحد ہوکر ناکام بنائے گی۔

(جاری ہے)

پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے ۔ بعدازاں شوکت محمود بسرا نے کہاکہ ایچی سن کالج کے پرنسپل کااحتجاجی استعفیٰ پنجاب حکومت کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے ، (ن) لیگ کا ماضی گواہ ہے کہ یہ اداروں پر منظم سازس سے حملہ آور ہوتے ہیں اور بڑی ڈھٹائی سے اس کا دفاع بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایچی سن واقعے پر گورنر،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور احد چیمہ کو استعفیٰ دینا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف ملک کے صفِ اول کے تعلیمی ادارے کی تباہی کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات