ح*جے یو آئی کاا ہم رہنما سینیٹر طلحہ محمود پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

پ*بلاول بھٹو نے دعوت دی تھی ،زرداری سے تفصیلی ملاقات کی ،طلحہ محمود ھ*خوش آمدید کہتے ہیں، نیئربخاری،پارٹی سیاسی بصیرت سے استعفادہ کرے گی ،فیصل کریم کنڈی

منگل 26 مارچ 2024 19:55

2اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات سے قبل جے یو آئی کی اہم وکٹ گرا دی،سینیٹر طلحہ محمود پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلحہ محمود نے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت آئی تھی اور مجھے ایک ہفتہ قبل آصف زردای نے بلایا تھا ان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے بھی مجھے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے جس پر آج میں اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ میں جب سے سیاست میں ہوں جے یوآئی کا حصہ رہا ہوں انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور حالات سب کے سامنے ہیںان مشکلات سے نکلنے کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی راہنما نیئر بخاری نے کہا کہ طلحہ محمود کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے پیپلزپارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت میں وہ بصیرت ہے کہ وہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں انکا کردار نمایاں ہو گا اور ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کریں گے اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے طلحہ محمود کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر قیادت جیالوں کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ان کی سیاسی بصیرت سے استفادہ کرے گی انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا جا رہا ہے اور آئین و قانون کی پامالی کی با رہی ہے انہوں نے کہا کہ مخصوص سیٹیں سنی اتحاد کونسل کی نہیں بنتی تھی انکی کوئی لسٹ جمع نہیں تھی انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں خیبر پختونخواہ میں سرپرائز دیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ پوری قوم کو ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہو گا…. اعجاز خان