جام کمال خان سے خرم دستگیر خان اور کیپٹن (ریٹائرڈ)صفدر اعوان کی ملاقات

منگل 26 مارچ 2024 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے سابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور کیپٹن (ریٹائرڈ ) صفدر اعوان نے ملاقات کی اور انہیں وزیر تجارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور کیپٹن صفدر اعوان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے جام کمال کو بطور وفاقی وزیر تجارت عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کااظہارکیا ۔ وزیر تجارت نے دونوں رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے مل کر کام کریں گے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :