کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

بدھ 27 مارچ 2024 12:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ ماہ سے کراچی میں گرمی مزید بڑھنے کی پیش گوئی کردی، چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اپریل اور مئی میں گرمی مزید بڑھے گی۔

(جاری ہے)

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میںکراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں اگلے ہفتے تک گرمی برقرار رہے گی، اپریل اور مئی میں گرمی مزید بڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :