Live Updates

تحریک انصاف نے ججز کے خط معاملے پر عدالتی کارروائی کا مطالبہ کردیا

سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط معاملے پر آج ہی لارجر بینچ تشکیل دیکر کل سے اس کی سماعت شروع کی جائے،بیرسٹرگوہر ،عمر ایوب ودیگر کی پریس کانفرنس

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 27 مارچ 2024 12:59

تحریک انصاف نے ججز کے خط معاملے پر عدالتی کارروائی کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ2024 ء) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط معاملے پر عدالتی کارروائی کا مطالبہ کردیا، سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط معاملے پر آج ہی لارجر بینچ تشکیل دیکر کل سے اس کی سماعت شروع کی جائے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماﺅں بیرسٹر گوہر،عمر ایوب و دیگر نے کہا کہ ججزکے خط پر جوڈیشل کمیشن بنا کر انکوائر ی کی جائے۔

ججز کا خط انتظامی امور پر چارج شیٹ ہے۔عدلیہ کی آزادی کیلئے خط کی انکوائری اوپن کورٹ میںکروائی جائے۔وکلاءسے التجا کرتے ہیں کہ عدلیہ کی آزادی کیلئے اکھٹے ہوجائیں۔عدلیہ ملک کا ستون ہے جس کی طرح 25کروڑ عوام دیکھتی ہے۔خط لکھنے والے ججز اور ان کی فیملی کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ججز نے خط میں لکھا کہ سیاسی مقدمات میں مداخلت کی گئی۔ عمران خان کے خلاف جتنے کیسز کے فیصلے آئے وہ اس خط کے بعد ختم ہوگئے، خط کے بعد عمران خان کے خلاف مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔

بانی پی ٹی آئی کو ایسی سزائیں سنائیں گئیں جہاں ہمیں جرح کا موقع نہیں دیاگیا۔خط کے معاملے کو قومی اسمبلی میںضرور اٹھائیں گے۔معاملے پر کارروائی نہ ہوئی تو عوام کا عدلیہ سے اعتماد سے اٹھ جائے گا۔پوری قوم عدلیہ کےساتھ کھڑی ہے، ہمارے لیے ہر جج اہم اور قابل احترام ہے۔بانی پی ٹی آئی ،بشری بی بی ،شاہ محمودقریشی اور پرویز الٰہی کو ٹارگٹ کیا گیا۔ اسلام آبادہائی کورٹ اور جوڈیشری میں مداخلت ہوئی ہے، ہم مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ پی ڈی ایم حکومت کا کارنامہ تھا، پی ڈی ایم حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 200کیسز بنوائے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تمام بے بنیاد مقدمات ختم کرکے ان کی جلدازجلد رہاءکیا جائے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات