ریلوے ملازمین کی انتھک محنت سے آمدن 60 ارب تک پہنچ گئی،سی ای او ریلوے

ریلوے ملازمین کی تنخواہیں بر وقت ملا کریں گی،پاکستان ریلویز نے رواں ماہ ملنے والی تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کر دی ہے، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر بھی ختم کر دی گئی،عامر بلوچ

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 27 مارچ 2024 13:15

ریلوے ملازمین کی انتھک محنت سے آمدن 60 ارب تک پہنچ گئی،سی ای او ریلوے
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ2024 ء) پاکستان ریلوے کے سی ای او عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ ریلوے ملازمین کی انتھک محنت سے آمدن 60 ارب تک پہنچ گئی ،اب ریلوے ملازمین کی تنخواہیں بر وقت ملا کریں گی،پاکستان ریلویز نے رواں ماہ ملنے والی تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کر دی ہے۔اپنے ایک بیان میں عامر بلوچ نے مزید کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر بھی ختم کر دی گئی۔

کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی تین ہفتے تک تاخیر کا شکار تھی ۔مشکل وقت میں ساتھ دینے پر اپنے ورکرز کا شکر گزار ہوں۔ مسافروں کا ریلوے پر اعتماد ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ ریلوے اپنے ملازمین کو پانچ مراحل میں تنخواہیں ادا کرتا ہے جوکہ ہر ماہ کی یکم، پانچ، 10، 15 اور 25 تاریخ کو ادا کی جاتی ہیں۔ تنخواہوں کے چیک اب انہی تاریخوں میں بینک جایا کریں گے۔

(جاری ہے)

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ عید تک ٹرینوں میں بکنگ بھی 100 فیصد ہوگئی، مسافروں کی سہولت کیلئے عید پر چار اسپیشل ٹرینیں چلا رہے ہیں۔عوام الناس کے سہولت کیلئے 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔چار میں دو اسپیشل ٹرینیں لاہور اور کوئٹہ سے بھی چلائی جائیں گی اوران میں سے 2 سپیشل ٹرین کراچی سے چلائی جائیں گی۔ کراچی سے مسافروں کیلئے 2 سپیشل ٹرین چلائی جائیں گی، 17 بوگیوں پر مشتمل پہلی عیدسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور جائے گی۔

پہلی ٹرین 7 اپریل 2024 کو کراچی سٹی سے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔دوسری سپیشل ٹرین کراچی اور لاہور کے درمیان 8 اپریل 2024 کو رات 9 بجے روانہ ہوگی۔عید سپیشل ٹرین18 کوچز پر مشتمل ہوگی اور اس میں 1220 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔کوئٹہ سے لاہور کے لئے سپیشل ٹرین 7 اپریل کو صبح دس بجے کوئٹہ سٹیشن سے روانہ ہو گی۔ لاہور سے کراچی کیلئے عید سپیشل ٹرین عید کے بعد 19 اپریل کو سہ پہر 3 بجے لاہور سٹیشن سے کراچی کیلئے روانہ وہ گی۔ یہ ٹرین 20 اپریل کو دوپہر پونے دو بجے کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔