عدم برداشت نے ایک اور گھر کا چراغ گل کر دیا

معمولی تلخ کلامی پر اپنے ہی ایک ساتھی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

Amir Sultan عامر سلطان بدھ 27 مارچ 2024 14:42

فورٹ عباس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ 2024ء ) عدم برداشت نے ایک اور گھر کا چراغ گل کر دیا.معمولی تلخ کلامی پر اپنے ہی ایک ساتھی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ دوسرا موت و حیات کی کشمکش میں.زخمی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر بہاولپور ریفر کر دیا گیا ہے.۔۔تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس میں عدم برداشت نے ایک اور گھر کا چراغ گل کر دیا.فورٹ عباس شہر کے اندر واقع احباب پٹرولیم سروس پر گارڈ نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے ہی ساتھی گارڈز پر فائرنگ کرکے ایک گارڈ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا. جاں بحق ہونے والے گارڈ کی شناخت مزمل ہنجراء اور زخمی کی دستگیر کے نام سے ہوئی ہے.جبکہ فائرنگ کرنے والے گارڈ کی شناخت محمد بوٹا کے نام سے یوئی ہے ۔

۔

(جاری ہے)

اردو پوائنٹ نے فائرنگ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے .فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاتل گارڈ فائرنگ کے بعد بڑے اطمینان کے ساتھ موقع سے فرار ہوا ہے،جبکہ دوسرا سیکورٹی گارڈ تمام تر واقع دیکھتا رہا اور خاموش رہا . ریسکیو 1122 نے زخمی گارڈ کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں بہاولپور ریفر کر دیا گیا ہے..پویس تھانہ فورٹ عباس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے.کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شوائد اکٹھے کرکے میت پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ ہسپتال منتقل کردی گئی ۔ قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔