سندھ کے سینئروزیر کاسوک سینٹر کراچی میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کا اچانک دورہ

شرجیل میمن نے مختلف سیکشنز کے کام کا جائزہ لیا اور گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر متعلقہ امور پر بھی تفصیلی معلومات لیں

بدھ 27 مارچ 2024 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سندھ کے سینئر منسٹر اور صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے سوک سینٹر کراچی میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر میں مختلف سیکشنز کے کام کا جائزہ لیا اور گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر متعلقہ امور پر بھی تفصیلی معلومات لیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے رجسٹریشن اور ٹیکسیشن کے آپریشنل میکنزم کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔صوبائی وزیر نے انتظامی امور میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ سندھ حکومت انتظامی چیلنجز سے نمٹنے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے فعال نقطہ نظر رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا مقصد تمام شہریوں کی بہتر خدمت کے لیے ضروری اصلاحات ہیں ۔ دورے کے موقعے پر سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عاطف الرحمان اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈائریکٹر جنرل اورنگزیب پنہور بھی صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :