کچرا کنڈی کو ختم کرواکر نا صرف گلی بلکہ پورے علاقے کو سکھ کا سانس دیا ہے ، اہل علاقہ

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 27 مارچ 2024 16:48

نوابشاہ  ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ 2024ء ) ایچ ایم خوجہ ٹاؤن کمیٹی کی یو سی 5 اور وارڈ نمبر 1 کیمپ نمبر 2 کی مین گلی جہاں سے بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں کا گزر رہتا ہے اس گلی میں مہینوں سے کچرہ کنڈی بنی ہوئی تھی جس کی کئی مرتبہ بلدیاتی نمائندوں کو شکایت کرنے کے بعد بھی صفائی نہیں کرائی جا سکی ۔

(جاری ہے)

اہل محلہ کی پریشانی کو سمجھتے ہوئے اسی وارڈ کے رہائشی سوشل ورکر اور راؤ برادری کے نوجوان رہنماء راؤ قادر اور انکے بھائی راؤ نادر  نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقے میں کئی عرصہ سے گندگی کا ڈھیر بنی کچرا کنڈی کی صفائی کروا کر نا صرف گلی بلکہ اہل علاقہ کو سکون کا سانس دلوایا جس پر ہم اہل علاقہ بے حد مشکور ہیں راؤ برادری کے نوجوان رہنماء راؤ قادر اور راؤ نادر کے کہ جنہوں کی کاوشوں سے اس یوسی 5 کے وارڈ 1 سے صفائی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :