ماہ رمضان اور یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام مسالک کا کردار اہم ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 27 مارچ 2024 17:25

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2024ء) ماہ رمضان اور یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام مسالک کا کردار اہم ہے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو برقرار رکھتے ہوئے ان ایام کو گزارنا وقت کی ضرورت ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ماہ رمضان کے بقایا دنوں اور اکیس رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں اور مجالس کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات پر غور کیا گیا اور تمام مسالک فکر اور سماجی شخصیات سے اس موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے ملک پاکستان اور ضلع جہلم کے امن کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔